موسم کی صورتحال 2019۔09۔12


جمعرات کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم آج رات راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:سبی 45، ، نورپورتھل ,سکھر،روہڑی اور دادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔