موسم کی صورتحال 2019۔09۔04


بدھ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، مکران، کراچی اور سکھر ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: منڈی بہاوٗالدین16، سندھ: کراچی (یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل 04)، سکھر01، خیبرپختونخواہ: دروش04، بلوچستان: لسبیلہ میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: ڈی آئی خان43، بھکر 42، تربت، دالبندین، سبی اور چلاس میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔