موسم کی صورتحال 2019۔09۔03


منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم آج (شام/رات) میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، قلات ڈویژن،گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم(شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

قلات، مکران ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ:کراچی(کیماڑی 32، لانڈھی 24،فیصل بیس14، صدر11، جنا ح ٹرمینل 08، ماڈل اوبزرویٹری، یونیورسٹی روڈ، سرجانی 07، مسرور بیس 04، ناظم آباد02)، مٹھی 30، کلوئی25، شہید بینظر آباد 12، ٹھٹہ، بدین 11، دادو 10، پڈعیدن 07، چھور 06، جیکب آباد03، اسلام کوٹ 02، ڈپلو 01،بلوچستان: خضدار 16، لسبیلہ 10، سبی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: تربت،دالبندین، دادو41 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔