گھی‘خوردنی تیل‘مرچ‘دالوں سمیت16اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ


گھی‘خوردنی تیل‘ مرچ‘ دالوں سمیت 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ہفتہ رفتہ کے دوران 12اشیاء سستی‘25کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق29اگست 2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں19.44فیصد اضافہ ہوگیا ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے16اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ12اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 25اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں گھی(کھلا) ،ڈبل روٹی،دہی، واشنگ سوپ‘ آٹا، گندم‘ ویجیٹیبل گھی، گڑ، کوکنگ آئل، دودھ (تازہ)، دال چنا،دال ماش ،بیف پلیٹ، دال پلیٹ، چائےکاکپ اور سرخ مرچ (پسی ہوئی) کی قیمتوں میں اضافہ پیاز،کیلا، ٹماٹر،چکن (زندہ )،لہسن، چینی، ایل پی جی (سلنڈر)، آلو ، دال مسور،انڈہ (فارمی )، چاول اری (6)،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی ، چاول باسمتی (ٹوٹا) ، خوردنی تیل، موٹا لٹھا، مٹی کا تیل ،بیف، مٹن،

 خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔