مکئی کی پیداوار میں 13 لاکھ 72ہزار ٹن کا اضافہ


گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں 13لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 15-2014 ء کے دوران مکئی کی قومی پیداوار 49 لاکھ 37 ہزار ٹن تھی، جو گزشتہ مالی سال 19-2018 ء کے دوران 63 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گئی، اس طرح مکئی کی پیداوار میں 13 لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔