موسم کی صورتحال 2019۔09۔02


سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم آج بعد دوپہر میرپورخاص، شہیدبینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ،حیدرآباد، کوہاٹ، مالاکنڈ،قلات ،ژوب،سبی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور،ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب، ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

پنجاب، کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں جبکہ قلات، ژوب، سبی، مالاکنڈ، پشاور ،مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ:شہیدبینظیرآباد58 ، مٹھی 48 ،کراچی(سرجانی 41،نارتھ کراچی39،صدر 25،ناظم آباد 19، فیصل بیس ، جناح ٹرمینل 16،ماڈل آبزرویٹری 13،، یونیورسٹی روڈ 07، مسرور 02)،سکرنڈ 41، کلوئی 35،چھور 22، میرپورخاص21، بدین06 ، حیدر آباد05 ، اسلام کوٹ 03، ڈپلو، نگرپارکر 02، پنجاب: خانیوال 38، لاہور (سٹی31، ائیرپورٹ22)، ناروال 24، بہاولنگر ، اوکاڑہ16، سیالکوٹ 08،اسلام آباد(سیدپور 07، گولڑہ 05، بوکرہ 03 )نورپورتھل،جوہر آباد 07 ،منگلا 05، جہلم 06،قصور، فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ03،منڈی بہاوالدین 02، رحیم یار خان01،بلوچستان: خضدار17، بارکھان 07، سبی 06، خیبرپختونخوا: تخت بائی05،چراٹ 04، سیدو شریف 03،دیر 01 کشمیر: کوٹلی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: تربت44 ، ڈی آئی خان، نورپور تھل،جوہرآباد اور بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔