ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اضافہ


ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جون 2019 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جون 2019 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جون 2019 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 9.9 ارب روپے کازرمبادلہ صرف ہوا، جو جون 2018 کے مقابلے میں 159.55 فیصد زیادہ ہے ،جون 2018 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 3.8 ارب کا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔