فرانس:گندم کی وافر پیداوار، برآمدات میں اضافہ ضروری


گندم کی پیداوار 39.2ملین ٹن، جو تاریخ میں گندم کی دوسری بڑی پیداوار ہے

فرانس میں سیزن 2019-20 کی گندم کی 39.2 ملین ٹن پیداوار، کھپانے کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ کنسلٹنسی ایگریٹیل کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں سیزن 2019-20 کی گندم کی پیداوار 39.2 ملین ٹن رہی جو ملکی تاریخ میں گندم کی دوسری بڑی پیداوار ہے تاہم درپیش چیلنج اس کی برآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت 20.1 ملین ٹن گندم برآمد کرنے کی ضرورت ہے جس میں سے 11.3 ملین ٹن یورپی خطے سے باہر برآمد کرنا ہوگی۔