موسم کی صورتحال 2019۔08۔30


جمعہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، کراچی، قلات، ژوب، سبی ڈویژن اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

ہفتہ کے روز:خیبر پختونخوا(ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن)،پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، شمالی بلوچستان (ژوب، سبی ڈویژن)، ا سلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، مردان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، قلات، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

سندھ میں اکثر مقامات پر (جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش)،جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ملتان، بہاولپور،ساہیوال،کوہاٹ، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:سیالکوٹ(ائیرپورٹ98،سٹی 37)، ملتان36، مری34، منگلہ 13، گوجرانوالہ10، گجرات 07،بہاولپور (سٹی، ائیرپورٹ 06)، جہلم03، لاہور(سٹی)،ساہیوال01،سندھ: مٹھی 30، ڈپلو 26، میرپور خاص 21، ٹھٹھہ 19، لاڑکانہ17 ،ٹنڈوجام16، کراچی (سرجانی12، صدر، مسرور05، ناظم آباد، نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ 02، ائیرپورٹ 01)بدین11، اسلام کوٹ07، سکھر، سکرنڈ06،حیدر آباد04، شہید بینظر آباد، موہنجوداڑو ، چھور02،نگر پارکر، دادو 01،خیبرپختونخوا:پاراچنار09،بلو چستان :اورماڑہ03، گلگت بلتستان: استور01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: بھکر، نوکنڈی، تربت، دالبندین42، جوہرآباد41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔