آپٹما انتخابات ،گوہر اعجاز گروپ مسلسل 10ویں مرتبہ کامیاب


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل دسویں بار میدان مار لیا، چیف الیکشن کمشنر شاہد منظور نے بلا مقابلہ کامیاب ہونیوالے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کیا ، گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے بھی پریس کانفرنس کی۔ نتائج کے مطابق عادل بشیر آپٹما پنجاب کے بلا مقابلہ چیئرمین،عبدالرشید ناصر بلا مقابلہ سینئر نائب چیئرمین جبکہ رحمان نسیم،کامران ارشد، شاہد جاوید،حامد زمان خان،دانش قیصر منوں اورزاہد رشید خواجہ و دیگر ارکان ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے ہیں۔