پاکستانی ہائبرڈ چاول کی برآمدات 3بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان


پاکستان کی ہائبرڈ چاول کی برآمدات اگلے دو سالوں میں تین بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

پاکستان کی ہائبرڈ چاول کی برآمدات اگلے دو سالوں میں تین بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی اوسط پیداوار روایتی اقسام کی نسبت کہیں زیادہ ہے جس سے کسان کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے ،گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز ہائبرڈ چاول کی سندھ میں کمرشل پیداوار کے بعد اب پنجاب میں بھی کام کر رہا ہے ، جلد ہی پنجاب میں اس کی پیداوار کمرشل بنیادوں پر شروع ہو جائیگی۔