بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 30 پیسے تک کے اضافے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ منظوری دیگی


وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ میں یکم ستمبر 2019ء سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جانا ہے۔ پہلے مرحلہ میں یکم جولائی 2019ء سے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ مجوزہ اضافہ ایک روپے 30 پیسے تک ہے۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور اس کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔