پھل و سبزیوں کی برآمد ات میں اضافے کیلئے منصوبہ تیار


رواں مالی سال برآمدات کو 800ملین،آئندہ 1ارب ڈالرتک بڑھایا جائیگا

آئندہ 3 سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے کینو، آم، کھجور، پیاز اور آلو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ ہم نے ان مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلئے سال 2021-22 تک کیلئے مارکیٹ ا سٹرٹیجی مرتب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو700ملین ڈالر سے 800ملین ڈالر تک بڑھایا جائے گا جو 14.28فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے ۔ اسی طرح آنے والے سال میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک توسیع دی جائیگی۔