سندھ، نئی گاج ڈیم منصوبے پر رواں سال ڈیڑھ ارب خرچ کئے جائینگے


سندھ کے ضلع دادو میں نئی گاج ڈیم منصوبے پر رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 59 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،منصوبے کی تکمیل سے دادو اور ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ اور اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا ۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق ایکنک نے 2012ءمیں اس منصوبے کی منظوری دی تھی اور اس پر کام تاخیر کا شکار ہے۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 24 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لئے ایک ارب 59 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔منصوبے کی تکمیل سے سندھ کے ضلع دادو اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ اور اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو جائے گی۔