قربانی کی کھالیں محفوظ اندازمیں متعلقہ اداروں کو دینے کی ہدایت


ملک کے معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، وزیرلائیوسٹاک کی پریس کانفرنس

وزیرلائیوسٹاک پنجاب سردارحسنین بہادردریشک نے کہا کہ عیدالاضحی پر ہمیں قربانی کی کھالوں کو بروقت اورمحفوظ اندازمیں متعلقہ اداروں تک پہنچاناہے تاکہ ملک کے معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے اور مستحقین کو اس کاحقیقی فائدہ حاصل ہوسکے ۔ ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادر دریشک نے ڈی جی پی آرمیں کھالوں کی حفاظت اورانہیں زرمبادلہ کامنافع بخش ذریعہ بنانے کے حوالے سے منعقدہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ حسنین بہادر نے کہاکہ غیرتربیت یافتہ قصاب کھالوں کو کٹ لگا کر انہیں ضائع کرنے کا موجب بنتے ہیں۔ اس سلسلہ میں تحصیل کی سطح پر مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تربیتی سیمینار منعقد کر ائے جا رہے ہیں جو رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے ۔