زرعی کھادیں مہنگی بیچنے پر ایک کروڑ سے زائد جرمانے


محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں،اب تک صوبہ بھر میں144افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 3 کروڑ65 لاکھ27 ہزار664 روپے مالیت کی جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادیں ضبط کر لی ہیں،زرعی کھادوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلرز کوصوبہ بھر میں1 کروڑ 79 لاکھ47 ہزار4 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔