کے ڈی اے پانی کی نکاسی اورشہریوں کی مدد میں ناکام


کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) جس کے زیرانتظام شہر کا ایک بڑا علاقہ ہے، حالیہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی اور مشکلات میں پھنسے شہریوں کی کوئی مدد کرنے میں ناکام رہا‘ سپرہائی وے سے سیلابی ریلے نے کے ڈی اے اسکیم33 کی آبادیوں اور سرجانی ٹاؤن کو بری طرح متاثر کیا لیکن کے ڈی اے عملے کی کوئی دلچسپی یا اقدامات دیکھنے میں نہ آئے۔