لکی سیمنٹ کو11.33 ارب روپے کا منافع


 

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال میں بشمول مفرد 11.33 ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جس میں سے 1.02 ارب روپے کا تعلق اقلیتی حصص داران (نان کنٹرولنگ انٹرسٹ )سے ہے ۔ کمپنی کا فی حصص منافع پچھلے مالی سال کے 45.83روپے کے مقابلے میں 35.03روپے رہا۔ ادارے نے گزشتہ مالی سال 136.59بلین روپے کی مجموعی سیل حاصل کی جو مالی سال 2017-18 کے 124.68بلین روپے کے مقابلے میں 9.6فیصد زیادہ ہے۔