حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہونا شروع


بلوچستان اور سندھ کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں ایک دن میں سطح آب میں 4فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق رات گئے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ چند ماہ قبل کی غیر موسمی بارشوں سے بھی حب ڈیم پانی سے بھر گیا تھا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ڈیم میں پانی کی سطح 299 فٹ پر تھی شام کو پانی کی سطح 303 فٹ ریکارڈ کی گئی۔