پاکستانی چاول کی بین الاقوامی منڈیوں میں بھر پور پذیرائی


حکومت رائس سیکٹر پر خصوصی توجہ کیلئے الگ وزارت قائم کرے ،رائس ایکسپورٹرز

آل پاکستان رائس گروئرز ، پروڈیوسرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دیگر زرعی اجناس کی طرح پاکستان میں بھی چند سال کے دوران چاول کی شاندار فصل حاصل ہوئی ہے جب کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے بعد امریکہ ، یورپ، مڈل ایسٹ سمیت عرب ریاستوں و دیگر ممالک میں پاکستانی چاول کو بھر پور پذیرائی ملی ہے تاہم دنیا بھر میں پاکستانی چاول کے تاثر کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، اس لیے حکومت رائس سیکٹر پر خصوصی توجہ کیلئے الگ وزارت قائم کرے تاکہ رائس سیکٹر کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ،نیز پاکستان میں قرضوں کی موجودہ شرح سود پر بھی نظر ثانی کر کے اس میں خاطر خواہ کمی یقینی بنائی جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن کی جدو جہد سے نہ صرف چاول کی پیداوار بلکہ اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث معاشی استحکام حاصل ہوا ہے ۔