سندھ میں پانی کی کمی نہیں‘منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے‘ترین


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہےکہ سندھ میں پانی کی کمی نہیں ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔وہ گورنر ہاؤس میں سندھ آبادگار بورڈ کے چار رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے محمود نواز شاہ کی سربراہی میں گورنرہاؤس میں گورنر سندھ‘جہانگیر ترین اورفردوس شمیم نقوی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی گنجائش موجود ہے‘پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے کاشت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر کاشکاروں کے مسائل مل کر حل کئے جائیں۔