سی پیک دوسرا مرحلہ ، سماجی و معاشی ترقی کے متعدد منصوبوں کو اگست میں حتمی شکل دی جائیگی


سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سماجی و زرعی شعبوں کی ترقی کے لیے مجوزہ منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے چینی ماہرین کا گروپ اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان نے سماجی ، معاشی و زرعی شعبے کے مجوزہ منصوبوں کو چین کو پہلے ہی ارسال کر دیا تھایہ منصوبے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کی طرف سے تجویز کیے گئے ہیں،ان کو آئندہ ماہ اگست میں حتمی منظوری دی جائیگی جس پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائیگا،دستاویز ات کے مطابق سماجی شعبے میں تعلیم ، صحت ، فنی تعلیم و تربیت ، تخفیف غربت ، پینے کے صاف پانی ،مقامی حکومتوں کی استعداد کار میں اضافے اور دیہی ترقی کے منصوبوں کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔