موسم کی صورتحال 2019۔07۔19


جمعہ کے روز: گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکلہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سکھر ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

ہفتہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،ملتان،ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:مری 55، کوٹ ادو 47، فیصل آباد27، خانیوال 14، لیہ 10، اسلام آباد (سید پور06، زیروپوائنٹ 03، بوکرہ02)، ساہیوال06، بہاولنگر05، راولپنڈی(شمس آباد 03)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، جھنگ 03، بھکر، جوہر آباد 02، سیالکوٹ، چکوال، ڈی جی خان01، خیبرپختونخوا: دیر (اپر 23، لوئیر02)،کاکول17، مالام جبہ 09،

پشاور(سٹی05، ائیرپورٹ 01)، بالاکوٹ، پارہ چنار 05، سیدو شریف، چراٹ 02،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 25، مظفرآباد(ائیرپورٹ16، سٹی 03)، راولاکوٹ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: نوکنڈی46، دادو 44، دالبندین میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔