شاکرعمر گجر کیلئے بلیک گولڈ ایمبیسڈر کا اعزاز


بفلوبریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان کی جانب سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمرگجر کو بلیک گولڈ ایمبیسڈر کا اعزاز دیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن نے شاکر عمر گجر کو یہ اعزاز لائیواسٹاک سیکٹر کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا۔پاکستان میں ڈیری اینڈ لائیواسٹاک کی اہم ترین شخصیت رفیق خان بخاری نے شاکرعمرگجر کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاکر عمر گجر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کیلئے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں جب کبھی کسی مشورے کی ضرورت ہو ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔