موسم کی صورتحال 2019۔07۔18


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی۔ کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

جمعرات کے روز: ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، مالاکنڈ، مردان، ڈی آئی خان، ژوب، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، مردان ڈویژن تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات، سبی، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بالاکوٹ23، چراٹ22، پاراچنار05، مالم جبہ01، بلوچستان: بارکھان17، ژوب13، سبی07، خضدار06، کشمیر: مظفرآباد(ائیرپورٹ15، سٹی04)، گڑھی دوپٹہ01، سندھ: جیکب آباد10، پنجاب: رحیم یار خان07، راولپنڈی05، بہاولنگر03، اسلام آباد (ائیرپورٹ02، زیروپوائنٹ01)، چکوال02، اٹک01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: نوکنڈی47، سبی 45، دالبندین اور شہید بےنظیر آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔