روئی کے عالمی نرخوں میں 1فیصد کمی


انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی پیداوار کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی پیداوار کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے ۔ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.89 سینٹ کمی کے ساتھ 63.06 سینٹ فی پونڈ طے پائے ۔ ایکسچینج میں روئی کی کل 16513 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1349 گانٹھیں کم ہے ۔