امریکہ،یورپ:سونے کے نرخوں میں کمی


امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی ریٹیل سیل ڈیٹا رپورٹ، اس کے باعث فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ ہونے کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے ۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1408.74 ڈالر فی اونس رہے ۔ لندن میں امریکی سونے کے سودے 0.2فیصد کمی کیساتھ 1410.60 ڈالر فی اونس طے پائے ۔