موسم کی صورتحال 2019۔07۔17


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

بدھ کے روز: ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعرات کے روز: ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، قلات، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (ائیرپورٹ92، سٹی75)، حافظ آباد77، قصور65، گوجرانوالہ11، ناروال06، مری05، منڈی بہاوٗالدین03، گجرات، جھنگ، ڈی جی خان02، سیالکوٹ01، بلوچستان: خضدار37، کشمیر: راولاکوٹ06، مظفرآباد (سٹی05، ائیرپورٹ04)، گڑھی دوپٹہ 02، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ02، مالم جب01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔