شعبہ تیل وگیس میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری


گزشتہ مالی سال کول پاور پلانٹس سے 453.2 ملین ڈالر منافع کی منتقلی ہوئی

گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں کی گئی جبکہ مالیات کا شعبہ دوسرے نمبر پر رہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں308.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) کی گئی ہے اور مالیات کے شعبہ میں ایف ڈی آئی کا حجم286.5 ملین ڈالر رہا ہے ۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والے 453.2 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جو مالی سال 2017-18کے دوران 769.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔