سیلاب میں جانوروں کے حفاظتی اقدامات کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں تشکیل


محکمہ لائیو سٹاک نے سیلاب کے دوران جانوروں کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ ٹیمیں سیلاب کے دورا نیے میں جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی ۔ٹیمیں جانوروں کی خوراک اور ویکسی نیشن کا انتظام بھی کرینگی۔ ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔فلڈ سے قبل ہی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جانوروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔