موسم کی صورتحال 2019۔07۔16


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

منگل کے روز: ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

بدھ کے روز: ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (ائیرپورٹ76، سٹی72)، ٹوبہ ٹیک سنگھ69، قصور36، اٹک22، منڈی بہاوٗلدین21، چکوال16، اسلام آباد (ائیرپورٹ09، بوکرہ02)، منگلا08، راولپنڈی05، سیالکوٹ، ڈی جی خان03، مری، فیصل آباد02، جہلم01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی36، ائیرپورٹ07)، راولاکوٹ12، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ44، چراٹ14، مالم جبہ03، بلوچستان: بارکھان01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: دالبندین46، نوکنڈی 45، سبی، دادو، موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔