دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی


بالائی علاقوں سے آنیوالا سیلابی ریلہ اور بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے تینوں بیراجوں پر تیزی سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی، گدو بیراج پر آئندہ چند روز میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، گدو بیراج پر رواں سال کا ریکارڈ پانی 2لاکھ کیوسک سے زائد جبکہ سکھر بیراج پر ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی موجود ہےجس میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور کوٹری بیراج کے لئے بھی رواں سال کا ریکارڈ پانی چھوڑا جارہا ہے اور کوٹری بیراج سے بھی رواں سال پہلی بار پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔