موسم کی صورتحال 2019۔07۔12


آج (جمعہ) سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی۔

آج جمعہ (شام / رات) سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اتوار (شام /رات) سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

جمعہ(شام/رات): مردان،کوہاٹ،ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

ہفتہ: مردان،کوہاٹ،ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:جہلم37، مری14، بھکر05، اسلام آباد(بوکرہ 04، سیدپور02، گولڑہ01)، ناروال04، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ01، کشمیر: راولاکوٹ23، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد 03، کوٹلی01، خیبر پختونخوا:بنوں29، مالم جبہ19، پارہ چنار16، ڈی آئی خان میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: لاڑکانہ 48، سبی 47، دادو ، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔