پیداواری لاگت بڑھناصنعت کیلئے نقصان دہ ،ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز


حکومت پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے ،ترجمان

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بتدریج اضافہ ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک سے عدم مسابقت سے اس اہم صنعت کا وجود خطرے میں پڑ چکا ہے لہٰذا حکومت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ بازی کیلئے پیداواری لاگت کم کرنے کی غرض سے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے ۔ میڈیاسے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پیداواری لاگت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں ہماری مقابلے کی سکت متاثر ہو رہی ہے اور دیگر ممالک سے مسابقت میں کمی آچکی ہے ۔