ملک کیلئے 13.5 بلین ڈالر کا زر مبادلہ کمانے والا ٹیکسٹائل سیکٹر تنزلی کا شکار


پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے ترجمان نے کہا کہ ملک کیلئے 13.5 بلین ڈالر کا زر مبادلہ کمانے والا ٹیکسٹائل سیکٹر بتدریج تنزلی کا شکار ہے اورتمام تر کوششوں کے باوجود یہ شرح 10.5بلین ڈالر سے نہ بڑھ سکی لہٰذا حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشاورت سے فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کا مقررہ ہدف پورا کرتے ہوئے خطیر زر مبادلہ کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔