موسم کی صورتحال 2019۔07۔11


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔

جمعرات کے روز: کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعہ کے روز: کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ54، جہلم32، لاہور (سٹی25، ائیرپورٹ24)، اسلام آباد (ائیرپورٹ18، بوکرہ13، زیروپوائنٹ10، گولڑہ04، سیدپور02)، گجراٹ18، راولپنڈی (چکلالہ14، شمس آباد05)، حافظ آباد13، قصور، منڈی بہاوٗالدین12، گوجرانوالہ08، سیالکوٹ07، اٹک، چکوال، مری04، کشمیر: گڑھی22، کوٹلی03، خیبر پختونخوا: پاراچنار03، بنوں01، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: دادو ، نوکنڈی،سبی ، موہنجوداڑو 46، دالبندین، جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔