کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کوسہولتیں فراہم کرنیکا فیصلہ


پیداوار میں اضافے سے ٹیکسٹائل شعبے کی طلب کو پورا کیا جا سکے گا، اعداد وشمار

حکومت نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے ٹیکسٹائل شعبے کی طلب کو پورا کیا جا سکے ۔مئی میں خام کپاس کی برآمد میں اپریل کے مقابلے میں 88 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال اپریل میں خام کپاس کی برآمد کا حجم 40کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جب کہ مئی میں 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی۔ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی،اس سلسلے میں کاشتکاروں کو قرضے کی فراہمی کیساتھ کپاس کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔