قطر پاکستان سے ایک لاکھ تھیلے چاول درآمد کرے گا


قطر پاکستان سے ایک لاکھ تھیلے چاول درآمد کرے گا، قطر کی سینٹرل ٹریڈنگ کمیٹی نے اس سلسلے میں باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے

قطر پاکستان سے ایک لاکھ تھیلے چاول درآمد کرے گا، قطر کی سینٹرل ٹریڈنگ کمیٹی نے اس سلسلے میں باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے ۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں مختلف ممالک سے چاول کی برآمد میں رواں سال اضافے کا امکان ہے۔ قطر کے نجی شعبہ کی طرف سے پاکستان سے بہت کم مقدار میں چاول درآمد کیا جارہا تھا لیکن اب قطر کی مارکیٹ پاکستان سے چاول کی درآمد کیلئے اوپن ہوگئی ہے ۔قطر کی مارکیٹ اوپن ہونے سے پاکستان سے چاول کی برآمد بڑھنے کیساتھ برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔