محکمہ لائیو اسٹاک کے آگہی کتابچہ کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار


محکمہ لائیوا سٹاک کی جانب سے فارمرزکو دیا جانیوالا آگہی کتابچہ تاخیر کا شکار ہوگیا

محکمہ لا ئیوا سٹاک کی جانب سے فارمرزکو دیا جانیوالا آگہی کتابچہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔فنڈز نہ ہونے کے باعث کتابچے کی پرنٹنگ نہ ہوسکی جس کے باعث فارمرز کو مرغ بانی اور کٹا پال اسکیموں کی ابتدائی معلومات نہیں دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرنٹنگ آٹھ ماہ سے تاخیر کا شکار ہے ۔فارمرز اور محکمے کے درمیان خلا پیدا ہونے کا نقصان فارمر کو بھگتنا پڑھتاہے ۔ کتابچے میں کاروبار شروع کرنے اور کٹوں کی پرورش سے لے کر ان کی تمام بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے فارمرز کو یہ آگہی کتابچہ محکمے کی جانب سے نہیں دیا جارہا جس کے باعث فارمرز یا مرغ بانی کرنے والے کاروباری افراد کے لئے مشکلات پیدا ہوتی جارہی ہیں۔ محکمے کے پاس کتابچہ چھپوانے کیلئے فنڈز ہی موجود نہیں ہیں۔ہربنس پورہ کے فارمر اشرف نے کہا ہے کہ معلومات نہ ہونے سے کوئی نیا فارمر اس کاروبار میں داخل نہیں ہوپاتا۔