موسم کی صورتحال 2019۔07۔10


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔

بدھ کے روز(شام/رات): ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،لاہور،سرگودھا، مالاکنڈ،کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعرات کے روز: ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ،کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:اسلام آباد(بوکرہ 39، سید پور 22، ائیرپورٹ 19، زیروپوائینٹ 16)، راولپنڈی(چکلالہ32، شمس آباد16)، مری18، ناروال04، منگلہ02، کشمیر: مظفرآباد( ائیرپورٹ 37، سٹی 25)، کوٹلی 18، راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 06، خیبر پختونخوا: مالام جبہ 37، کاکول 32، بنوں 28، بالاکوٹ 17، پارہ چنار 03، کالام میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: دادو 48، سبی 47، موہنجوداڑو اور روہڑی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔