موسم کی صورتحال 2019۔07۔09


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔

منگل کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

بدھ کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، ژوب اورڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کاکول48، پنجاب: مری45، گوجرانوالہ33، جہلم29، سیالکوٹ (سٹی25، ائیرپورٹ09)، منگلا12، ناروال11، گجرات05، لاہور (سٹی05، ائیرپورٹ01)، راولپنڈی، اسلام آباد02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ35، کوٹلی09، راولاکوٹ02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:سبی 48، دادو 47، نوکنڈی، جیکب آباد، دالبندین، سکھر اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔