رواں سال کپاس کی عالمی پیداوار 22.9ملین ٹن ہونیکا امکان


رواں سال دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار 22.9ملین ٹن اور کھپت 24.3ملین ٹن ہو گی

رواں سال دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار 22.9ملین ٹن اور کھپت 24.3ملین ٹن ہو گی جبکہ چین اور بھارت میں کپاس کی کاشت میں کمی کے برعکس پاکستان میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ چین میں پچھلے سالوں کی نسبت کپاس کے کاشتہ رقبہ میں واضح کمی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ انڈیا میں بھی پچھلے سالوں کی نسبت 12ملین ہیکٹر رقبہ کے بجائے 11.3ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی ہے ۔ چین میں امسال روئی کی قیمتیں مستحکم رہنے کے روشن امکانات ہیں۔ رواں سال بنگلا دیش میں بھی روئی کی کھپت میں اضافہ متوقع ہے ۔