موسم کی صورتحال 2019۔07۔08


رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔

سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم آج (شام/رات) اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

منگل کے روز: اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کاکول میں10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:سبی 47، دادو46 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔