بھاری میرا زرخیز زمین مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں


ماہرین زراعت نے بھاری میرا زرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار دیا اورکہاکہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی مون سون شروع ہونے سے پہلے کاشت کریں تاکہ پودے مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔ ماہرین زراعت نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کاشت کی جائیں۔