جامشورو چیمبرنے دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی کو مسترد کر دیا


جامشورو چیمبرنے دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی کو مسترد کر دیا۔گزشتہ روز چیمبر کے صدر ملک اقبال غنی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ میں دھاگے کی صنعت پر 17فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے ،اقدام سے دھاگے اور اس سے وابستہ تمام صنعتیں بند ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کوئی ایسی پالیسی وضع کی جائے جس سے صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے ۔