موسم کی صورتحال 2019۔07۔05


آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواوٗں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کےدوران: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔سوموار سے جمعرات کے دوران: اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعہ کےروز: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: گجرات70، سیالکوٹ (ائیرپورٹ40، سٹی24)، ناروال37، جہلم20، گجرانوالہ05، قصور04، لاہور (سٹی04، ائیرپورٹ01)، منگلا03، منڈی بہاولدین02، کشمیر: کوٹلی35، سندھ: کراچی01، گلگت بلتستان: بگروٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:سبی 48، بھکر47، سرگودھا، نورپورتھل، اوکاڑہ، بہاولنگر اور دادو میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔