موسم کی صورتحال 2019۔07۔04


آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواوٗں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کےدوران: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔سوموار سے جمعرات کے دوران: اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

آج جمعرات کےروز: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔تاہم (شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کےروز: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پٹن14، کالام05، بالاکوٹ، بالائی دیر01، گلگت بلتستان: بگروٹ03، گلگت01، بلوچستان: خضدار02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: ڈی اٗئی خان47، بہاولنگر، سبی اور بھکر میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔