موسم کی صورتحال 2019۔07۔03


بدھ کےروز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم آج (شام/رات)مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کےروز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم(شام/رات)مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش سندھ:نگرپارکر میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: نوکنڈی46، بھکر، اوکاڑہ، بہاولنگر، سبی، دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔