ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز کا آج سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان


بجٹ اقدامات کی وجہ سے کاروباری لاگت 40فیصد تک بڑھ گئی ہے :ترجمان

پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے آج سے احتجاجاً فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیاہے ۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اقدامات، گیس ٹیرف میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث مقامی ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ اس شعبے میں استعمال ہونیوالا خام مال بھی 30فیصد مہنگا ہوچکاہے ۔کاروباری لاگت بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر نے ڈائنگ اور پروسیسنگ کے آرڈرز منسوخ کردئیے ہیں اس لئے فیکٹریوں کو تالا لگانے کافیصلہ کیا ہے۔