جانوروں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئےجائیں،ڈی جی وائلڈلائف


ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عوام کو تفریح کیلئے بہترین سہولیات اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر کے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں صفائی و ستھرائی، جانوروں اور پرندوں کو شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ شیریاکیٹ فیملی کے دوسرے جانور رکھنے والے نجی وائلڈلائف بریڈنگ فارمز کے مالکان کو وائلڈلائف کمیشن کی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کا ہرصورت پابند بنایا جائے۔یہ مراسلہ صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو جاری کرد یا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ جانوروں کو شدید گرم موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ضرورت کے مطابق ان کے پنجروں میں برف کے بلاک اور ایئر کولرز فوری نصب کئے جائیں اور ان کی خوراک کا خصوصی خیال رکھا جائے۔